کوئٹہ (خ ن)پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ورکنِ بلوچستان اسمبلی میر لیاقت لہڑی نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ 5 اگست کشمیری عوام کے خلاف ظلم، جبر اور انسانی حقوق کی پامالی کی یاد دلاتا ہے، جبکہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ان خیالات کااظہار یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست کشمیری عوام کے خلاف ظلم، جبر، انسانی حقوق کی سنگین پامالی اور غیر منصفانہ اقدامات کی ایک المناک یادگار ہے، جسے کشمیری عوام اور پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ بہادر کشمیری عوام نے اپنے حقِ خودارادیت اور آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جو رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان کی پوری قوم کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر سطح پر ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر تجدیدِ عہد کا دن ہے، جو کشمیر سے وابستگی، قومی یکجہتی اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا پیغام دیتا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ملنا چاہیے۔پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت، انصاف، امن اور بنیادی انسانی حقوق کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، جبکہ دعا ہے کہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی قائم ہو۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].