کوئٹہ (دی باغوان)بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے)نے کچلاک میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر شربت، سرکہ اور جوس تیار کرنے والے ایک غیر رجسٹرڈ یونٹ کو سیل کر دیا، جبکہ بڑی مقدار میں غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات قبضے میں لے لیے۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈائریکٹر آپریشنز فخرالدین مری کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کی، جس کے دوران غیر رجسٹرڈ پروڈکشن یونٹ میں ناقص اور غیر معیاری شربت، سرکہ اور جوس کی تیاری کا انکشاف ہوا۔ ٹیم نے فوری طور پر پیداوار بند کرا دی اور یونٹ کو سیل کر دیا۔کارروائی کے دوران غیر معیاری شربت، سرکہ اور جوس کی بڑی مقدار برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی۔ معائنے میں یہ بھی سامنے آیا کہ مصنوعات پر گمراہ کن لیبلنگ، جعلی معلومات اور غلط پتوں کا استعمال کیا جا رہا تھا، جو فوڈ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے تیار شدہ مشروبات کے نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوا دیے ہیں تاکہ ان کے معیار اور محفوظ ہونے کی مکمل جانچ کی جا سکے۔ حکام کے مطابق لیبارٹری رپورٹ موصول ہونے کے بعد یونٹ مالکان کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔ڈائریکٹر آپریشنز بلوچستان فوڈ اتھارٹی فخرالدین مری نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں ہر قیمت پر جاری رہیں گی اور غیر معیاری خوراک و مشروبات تیار کرنے والوں کے لیے بلوچستان میں کوئی رعایت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر میں کریک ڈان کو مزید مثر اور تیز کر رہی ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].