شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما انسٹیٹیوٹ میں چہرے کے پیچیدہ فریکچر کا کامیاب آپریشن

شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما انسٹیٹیوٹ میں چہرے کے پیچیدہ فریکچر کا کامیاب آپریشن
کوئٹہ(پ ر)شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی رسپانس انسٹیٹیوٹ کے ماہر میگزیلوفیشل سرجن ڈاکٹر رحیم خان بابر اور ان کی ملٹی ڈسپلنری ٹیم نے سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے مریض کے چہرے کے انتہائی پیچیدہ Panfacial Fractureکا کامیاب آپریشن انجام دے دیا۔مریض کے چہرے کی متعدد ہڈیاں متاثر ہوئی تھیں، جنہیں اوپن ریڈکشن اینڈ انٹرنل فکسیشن (ORIF) کے جدید طریقہ علاج کے ذریعے کامیابی سے اپنی اصل ساخت میں بحال کیا گیا، جس سے چہرے کا استحکام اور قدرتی افعال بحال ہوگئے۔یہ کامیاب آپریشن ادارے میں دستیاب جدید طبی سہولیات، ماہر سرجنز کی پیشہ ورانہ مہارت اور مربوط ٹیم ورک کا مظہر ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی رسپانس انسٹیٹیوٹ پیچیدہ ٹراما کیسز کے علاج کے لیے معیاری اور جدید طبی خدمات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.