حکومت بلوچستان نے 14 زیرتربیت آفیسران کو بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا

حکومت بلوچستان نے 14 زیرتربیت آفیسران کو بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا
کوئٹہ(خ ن)حکومت بلوچستان کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (سروسز سیکشنII)نے بلوچستان سول سروس (بی سی ایس)کے 14 اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ آفیسران کی مختلف اضلاع اور سب ڈویژنوں میں بطور اسسٹنٹ کمشنر تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں عوامی مفاد کے پیش نظر فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق فہد حسین کو رکنی (ضلع بارکھان)، انضمام قاسم کو رڑاشم (بارکھان)، نجم الدین کو بل نگور (ضلع کیچ)، محمد اسحاق کو پیرکوہ (ضلع شمالی ڈیرہ بگٹی)، منور عنایت کو اڈیوچہ (ضلع مستونگ)، عبدالقیوم کو پنجپائی (ویسٹ کوئٹہ)، حبیب الرحمن کو استانو راغہ (ضلع شیرانی)، عبدالحبیب کو مولا (ضلع خضدار)، کاشف امار کو بریوری (ویسٹ کوئٹہ)، علی اکبر کو ضلع چاغی، عزیز اللہ کو مرغہ کبزئی (ضلع ژوب)، عبدالمقید کو توبہ کاکڑی (ضلع بارشور)، عابدہ انجم کو باغبانہ (ضلع خضدار)اور نائرہ نور کو جیا خان (ضلع صحبت پور)میں اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اے سی یو ٹی افسران کی آزمائشی مدت کی کامیاب تکمیل اور مستقل سروس میں توثیق کا انحصار متعلقہ ڈپٹی کمشنر یا کمشنر کی تسلی بخش رپورٹ پر ہوگا۔ اس کے علاوہ تبادلوں یا تعیناتی کے لیے کسی قسم کے اثر و رسوخ کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی، افسر کے خلاف بدعنوانی کی شکایت نہیں ہونی چاہیے، کم از کم ایک سال تک تعیناتی برقرار رکھنا لازم ہوگا، جبکہ اس عرصے کے دوران بیڈا کے تحت بدعنوانی یا نااہلی کی بنیاد پر کوئی انکوائری بھی شروع نہیں ہونی چاہیے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.