ایران کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، بحری ناکہ بندی برقرار ہے: صدر ٹرمپ

ایران کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، بحری ناکہ بندی برقرار ہے: صدر ٹرمپ
واشنگٹن(بی بی سی)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس وقت ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ ہی کوئی بات چیت طے ہے۔ منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف ’بحری ناکہ بندی پوری طرح نافذ العمل اور برقرار ہے۔‘ انھوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے اور سب کچھ ’معمول‘ کے مطابق چل رہا ہے۔ ’تمام بارودی سرنگیں یا تو ہٹا دی گئی ہیں یا انہیں ناکارہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔‘

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.