محکمہ مواصلات نے ناقص کارکردگی اور معاہداتی ذمہ داری کی خلاف ورزی پر میسرز سی جی،بی اینڈکے ایس کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا

محکمہ مواصلات نے ناقص کارکردگی اور معاہداتی ذمہ داری کی خلاف ورزی پر میسرز سی جی،بی اینڈکے ایس کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا
کوئٹہ(خ ن) محکمہ مواصلات، تعمیرات، فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ حکومت بلوچستان نے ناقص کارکردگی، معاہداتی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی اور ترقیاتی منصوبہ ادھورا چھوڑنے پر میسرز SK&B، GC کو 36 ماہ کے لیے بلیک لسٹ اور ڈی بار کر دیا ہے۔محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کارروائی بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیشن رولز 2017 کے Rule D، Sub-Rule IV(b) کے تحت کی گئی۔ فرم کو “Rehabilitation of B/T Airport Road Quetta Dual Carriage Way” نامی PSDP اسکیم، PSDP No. 697/Z2023.1441 کو نامکمل چھوڑنے پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.