سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا 23 اور 24 اگست کو دورہ فرانس متوقع ، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر بات چیت کا امکان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا 23 اور 24 اگست کو دورہ فرانس متوقع ، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر بات چیت کا امکان
پیرس(بی بی سی)فرانسیسی صدر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صدر ایمانویل میکخواں 23 اور 24 اگست کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی میزبانی کریں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں رہنما مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ بیان کے مطابق ے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنما اہم علاقائی معاملات اور دیگر باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بھی گفتگو کریں گے۔ بی بی سی فارسی کے مطابق یہ بات چیت فرانس اور خلیجی ممالک کے درمیان قریبی تعاون کے فریم ورک کے تحت ہو گی، جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے فروغ کی حمایت کرنا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ دورۂ پیرس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مغربی اور مشرق وسطیٰ کے رہنما ایران سے متعلق جاری تنازعات کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری کشیدگی کے حل کے لیے سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.