واشنگٹن(بی بی سی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے مزید درجنوں مرتبہ حملہ کریں گے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر انھوں نے اقدامات نہ کیے ہوتے تو آج اسرائیل اور مشرق وسطیٰ ختم ہو جاتے۔
77 ڈبلیو اے بی سی ریڈیو کے انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا حکم اس وقت دیا جب یہ ملک جوہری ہتھیار بنانے سے صرف دو ہفتے دور تھا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میڈیا چاہے جو کچھ دکھائے، امریکہ کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔
انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتیں نمایاں طور پر کمزور ہوچکی ہیں اور اس کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].