اسلام آباد(جیو نیوز)سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔
جسٹس(ر) شبر رضا رضوی کی جانب سے سپریم کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کی گئی جسے رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نوعیت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت میں دائر ہوسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آفس پہلے بھی 27 ویں ترمیم کے خلاف ایک درخواست لینے سے انکارکرچکا ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].