امریکی سینٹرل کمانڈ نے سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا
سیرک(جیو نیوز)امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے جنوبی ایران کے علاقے سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کے حوالے سے ایرانی میڈیا کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کی ہے۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سیریک میں امریکی فضائی حملے میں ایک شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے تاہم خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سینٹکام نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ سینٹکام نے اپنے بیان میں کہا کہ ’پاسداران انقلاب کے برعکس، امریکی فوج کبھی بھی عام شہریوں کو اپنا ہدف نہیں بناتی‘۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.