تہران(جیو نیوز)ایرانی پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی بری فوج نے کویت کے علی السالم ائیر بیس پر امریکی تنصیبات کے ساتھ ساتھ اردن، بحرین اور اربیل میں موجود اڈوں پر مشترکہ میزائل اور ڈرون حملے کیے۔
پاسداران انقلاب کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس حملے میں علی السالم ائیر بیس کے کمانڈر کے ہیڈ کوارٹر اور رہائش گاہ کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے، اس آپریشن کے دوران امریکی ڈرون ہینگرز اور ڈپلائمنٹ ریمپس میں آگ لگ گئی جس سے کئی ڈرونز تباہ ہوگئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایران کے علاقے سیریک میں ایک شادی کی تقریب پر ہونے والے امریکی فضائی حملے کے براہ راست جواب میں کی گئی ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].