مشرق وسطیٰ میں طویل تعیناتی کے بعد امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن تھائی لینڈ پہنچ گیا

مشرق وسطیٰ میں طویل تعیناتی کے بعد امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن تھائی لینڈ پہنچ گیا
تھائیلینڈ(جیو نیوز)امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن سمندر میں 9 ماہ کی طویل تعیناتی میں پہلی بار کسی بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے کے لیے تھائی لینڈ پہنچ گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں تعیناتی کے دوران جہاز پر موجود ابتر حالات کے باعث تنازعات کا شکار رہنے والے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر سوار 5 ہزار امریکی فوجی اہلکار اور میرینز تھائی لینڈ کے تفریحی مقام پٹایا پتایا کا رخ کر رہے ہیں جو ویتنام جنگ کے دور سے ہی امریکی فوجیوں کے لیے روایتی تفریحی مقام رہا ہے۔ ابراہم لنکن کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن ڈین کیلر نے کہا کہ سمندر میں مسلسل 286 دن گزارنے کے بعد اس ’تاریخی تعیناتی‘ کے دوران کسی بندرگاہ کا یہ پہلا دورہ ’ہمارے عملے کو اس خوبصورت اور تاریخی ملک سے لطف اندوز ہونے کا موقع دے گا‘۔ یہ طیارہ بردار جہاز نومبر 2025 میں کیلیفورنیا سے بحیرہ جنوبی چین میں تعیناتی کے لیے روانہ ہوا تھا تاہم 6 ماہ قبل ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے آغاز سے قبل اس کا رخ مشرق وسطیٰ کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.