فضائی دفاعی نظام ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کا جواب دے رہا ہے: کویتی فوج

فضائی دفاعی نظام ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کا جواب دے رہا ہے: کویتی فوج
کویت(جیو نیوز)کویتی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے کارروائی کر رہا ہے۔ کویتی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ شہریوں کو سنائی دینے والے دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے حملوں کو روکنے کے نتیجے میں ہیں۔ کویتی فوج نے عوام پر زور دیا کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اور سکیورٹی ہدایات پر عمل کریں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.