واشنگٹن(جیو نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے گزشتہ رات فضائی حملوں میں ایران پر ’انتہائی کاری ضرب‘ لگائی ہے جس کے دوران ایران کا نیا فوجی ساز و سامان مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا، ’ہم نے گزشتہ رات ان پر بہت سخت حملہ کیا۔ انہوں نے ایک معمولی جوابی کارروائی کی لیکن ہم نے گزشتہ رات انہیں انتہائی شدید ضرب لگائی‘۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی ’اپنے ریڈار اور میزائل سسٹمز کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن وہ جو کچھ کرہے تھے ہم اسے دیکھ رہے تھے‘۔
ٹرمپ نے مزید کہاکہ ’گزشتہ رات ہم نے ان کے ریڈارز اور دیگر کئی تنصیبات کو اڑا دیا اورہم جب چاہیں ایک اور ایسا حملہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں‘۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کو ٹیلی فون پر انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلیوں کو امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافے پر پریشان ہونےکی ضرورت نہیں ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو پریشان نہیں ہونا چاہیے، جانتے ہیں کیوں؟ کیونکہ میں صدر ہوں اور میں اسرائیل کا خیال رکھوں گا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].