تل ابیب(جیو نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی موجودہ حکومت کا خاتمہ اب اسرائیل کا مرکزی مقصد بن چکا ہے اور یہ ہدف حاصل کرنا ناممکن نہیں ہے۔
تل ابیب میں تقریب کے دوران اسرائیلی فوج کے جنرل اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ انہیں ایران سے لاحق خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی اسرائیل کی صلاحیت پر مکمل یقین ہے۔ ایرانی حکومت گرانے کیلئےکام کر رہے ہیں، اسرائیلی پائلٹس کسی بھی وقت ایران میں کارروائی کیلئے پہنچ سکتے ہیں:
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت اس وقت کمزور ترین حالت میں ہے اور اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].