کوئٹہ(دی باغوان)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء وصوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی خدمت والی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،حلقہ پی بی 39میں جاری ترقیاتی کاموں کو تکمیل تک پہنچایاجائے گا،کھوکھلے نعروں کی بجائے حقیقی تبدیلی کے طلب گار ہیں جو عوامی خدمت اور عملی اقدامات سے ہی ممکن ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز کلی عمر روڈ شالکوٹ چوک پر گرینڈ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں افراد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ کی قیادت پراعتماد کااظہار کرتے ہوئے پی پی میں شمولیت کااعلان کیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ صحت بخت محمدکاکڑ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک حقیقی وفاقی جماعت ہے۔ جس نے ہمیشہ جمہوریت اور جمہور کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے جمہوریت کے تسلسل ، ملک کے استحکام اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی-39 میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ عوام کے دیرینہ مطالبے پر حشمت ہسپتال تا کلی عمر بلیک ٹاپ روڈ اور نواں کلی مین روڈ کی تعمیر مکمل کرا دی گئی ہے جبکہ حلقے میں پینے کے صاف پانی ، صحت ، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ عوام کے ساتھ انتخابی مہم کے دوران کیے گئے تمام وعدے پورے کرکے دم لیں گے۔ اب کھوکھلے نعروں کا دور گزر چکا ہے؛ عوام عملی اقدامات اور حقیقی ترقی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور حلقے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے جاری منصوبوں کو پای تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انشااللہ میرے اس پانچ سالہ مدت میں حلقے کی عوام خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔ میں گفتار پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں ۔ میری سیاست کا محور غریب عوام ہے اور ہوگی ۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].