خطے میں مشترکہ سکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتے ہیں: ایران

خطے میں مشترکہ سکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتے ہیں: ایران
تہران(جیو نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران خطے میں مشترکہ سکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین کی جانب سے اس بات پر زور دیا جانا کہ مشترکہ سکیورٹی اپنائی جائے، یہ وہی اصول ہے جس کی طویل عرصے سے ایران وکالت کر رہا ہے۔ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ علاقائی ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کو اپنے ہاتھوں میں لیں۔ حقیقی استحکام اسی وقت آسکتا ہے جب نیا سکیورٹی ڈھانچہ بنایا جائے جس کی اسی خطے میں نشوونما ہوئی ہو، ایران اس کیلئے تیار ہے۔ باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ تہران نے ہمیشہ علاقائی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ خطے سے باہر کی طاقتوں پر اپنا انحصار کم کریں اور باہمی تعاون کے ذریعے سکیورٹی انتظامات کریں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.