ماسکو(بی بی سی)یوکرین میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے لیے مذاکرات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دو اعلیٰ ایلچی ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سنیچر کے روز روسی دارالحکومت پہنچے، جہاں وہ بات چیت کریں گے اور اس کے بعد اتوار کو یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے کیئو روانہ ہوں گے۔
ٹرمپ نے جمعہ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ دونوں شخصیات ’جنگ کے خاتمے کی تجویز اپنے ساتھ لا رہی ہیں۔‘ اب تک، امن معاہدہ کروانے کے لیے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کوششیں کسی بڑی پیش رفت کا باعث نہیں بن سکیں۔
امریکی خبر رساں ادارے ’ایگزیوس‘ نے رپورٹ کیا کہ امریکی ایلچی روسی صدر ولادیمیر پیوتن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی دونوں سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔
وٹکوف اور کشنر کی ماسکو کے ونوکوفو ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد روسی سفارت کار کریل دمتریو کی جانب سے استقبال کیے جانے کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔
فلائٹ ٹریکنگ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ امریکی حکومت کا ایک طیارہ فن لینڈ کے شہر ہیلسنکی سے آیا تھا، جہاں وہ دن کے آغاز میں امریکہ سے پہنچا تھا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].