کوئٹہ(دی باغوان)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی غیر قانونی گرفتاری اور ان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ تصور کریں کہ عوام کے ووٹ سے منتخب وزیراعلیٰ کو گرفتار کیا جا رہا ہے، جبکہ فارم 47 کی بنیاد پر قائم حکومت مسلسل عوام کے مینڈیٹ کو مسترد کر رہی ہے۔ اقتدار کی ہوس نے عوام کی آواز کو مکمل طور پر خاموش کر دیا ہے۔ جمہوریت اس سے بہتر کی مستحق ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].