خاران(جیو نیوز)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نےضلع خاران کےعلاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو ڈرونز سے نشانہ بنانےکی کوشش کی۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسزنے فتنہ الہندوستان کے حملےکے خلاف موثر اور فوری کارروائی کی ،بروقت ردِعمل میں پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنےسے پہلےہی تباہ کردیےگئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].