ریاض(جیو نیوز)سعودی عرب میں کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد (Multinational Maritime Defense Coalition) کا چوتھا منصوبہ بندی اجلاس گزشتہ روز جدہ میں منعقد ہوا جس میں 41 اتحادی اور شراکت دار ممالک کے 154 نیول کمانڈرز، آپریشنل منصوبہ سازوں، سفیروں اور یورپی یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ کانفرنس ابتدائی آپریشنل صلاحیت کے حصول کے بعد اتحاد کے ابتدائی مرحلے سے فعال تعیناتی کی جانب سفر کی نشاندہی کرتی ہے۔ شریک وفود نے دفاعی اثاثوں کو یکجا کرنے آپریشنل ضروریات کے تعین، اور اپنی مقررہ حدود میں مشترکہ مشنز کے لیے افواج کی تیاری پر توجہ مرکوز کی۔
اتحاد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بین الاقوامی جہاز رانی اور بحری راستوں کا تحفظ ایک مشترکہ عالمی ترجیح ہے۔
اس موقع پر ابھرتے ہوئے خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے مربوط صلاحیتوں کے استعمال، بروقت انٹیلی جنس کے تبادلے اور بین الاقوامی بحری قانون کی پاسداری پر بھی زور دیا گیا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].