جنوبی کوریا(جیو نیوز)جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف جنگ میں فوجی دستے یا عسکری وسائل تعینات نہیں کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ جنوبی کوریا جنگ میں براہ راست شامل نہ ہونے کے اصول پر قائم ہے اور آئندہ بھی اسی پالیسی پر عمل کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق امریکا نے جنوبی کوریا پر ایران کے خلاف جنگ میں تعاون کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔ امریکی صدر نے جنوبی کوریاکے جنگ میں شامل نہ ہونے پر تنقید بھی کی ہے۔
ایران بھی خبردار کرچکا ہے آبنائے ہرمز یا بحیرہ احمر میں کسی بھی ملک کی جانب سے فوجی تعینات ایران کے خلاف جارحیت تصور کی جائے گی اور اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].