فوجی کارروائی یا پابندیوں سے مسئلے کا حل ممکن نہیں: عراقچی

فوجی کارروائی یا پابندیوں سے مسئلے کا حل ممکن نہیں: عراقچی
تہران(بی بی سی)ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ’امریکہ کے ساتھ جاری تنازع کے حل کے لیے نہ تو فوجی راستہ اختیار کرنے سے مسئلہ حل ہوگا اور نہ ہی مزید پابندیاں عائد کرنے سے۔‘ عباس عراقچی نے کہا کہ ’امریکہ ماضی میں جنگ اور سفارت کاری، دونوں میں ناکام ہو چکا ہے۔ پابندیوں کے ذریعے نئے حل آزمانے سے بھی اسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔‘ ایران میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں اور ناظم الامور کے ساتھ ملاقات میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’صرف مذاکرات کے ذریعے، انصاف اور برابری کی بنیاد پر اور باوقار و سفارتی طریقے سے نکالا گیا حل ہی اس جنگ کے خاتمے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف شروع کی گئی اس غیر قانونی اور غیر منصفانہ جارحیت کے خاتمے کا حتمی راستہ ہو سکتا ہے۔‘ امریکہ کی جانب سے نئی فوجی کارروائی کے امکان کے حوالے سے ایران کی تیاری کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ دانش مندی اور عقلمندی کا راستہ اختیار کرے گا، لیکن اگر وہ دوبارہ فوجی حل کی طرف بڑھتا ہے تو ہم پہلے سے زیادہ تیار ہیں اور اپنے دفاع کے لیے جو بھی ضروری اقدام ہوا، کریں گے۔‘

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.