عراق(بی بی سی)عراق کی آئل ٹینکر کمپنی نے ایک بڑے آئل ٹینکر کے ذریعے ملک کا 20 لاکھ بیرل خام تیل آبنائے ہرمز کے راستے منتقل کیا ہے۔
کمپنی کے جنرل مینیجر علی قیس عبدالجبار نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں میں یہ کمپنی کی جانب سے اس نوعیت کی پہلی کارروائی ہے۔
روئٹرز کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ عراق اب خام تیل کو آبنائے ہرمز کے راستے براہِ راست منتقل کرے گا اور اسے معمول کے مطابق بصرہ کی بندرگاہ پر نہیں اتارے گا۔
عراقی آئل ٹینکر کمپنی کے جنرل مینیجر نے کہا کہ اس اقدام سے سرکاری ملکیت والی عراقی آئل مارکیٹنگ کمپنی کو تیل کی فروخت اور بہتر قیمتوں کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ عراقی آئل ٹینکر کمپنی اپنے بیڑے میں توسیع اور علاقائی شپنگ کمپنیوں کے ساتھ مسابقت کی صلاحیت بڑھانے کے لیے خام تیل کی ترسیل کے لیے مخصوص ٹینکرز خریدنے اور حاصل کرنے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔
عراق کو اس سے قبل ایران نے اپنے آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے دوران ایران نے اس اہم آبی گزرگاہ کو عملاً بند کر دیا تھا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].