یمنی حکومت کا حوثیوں کے ٹھکانوں پر 1,122 حملے کرنے کا دعویٰ

یمنی حکومت کا حوثیوں کے ٹھکانوں پر 1,122 حملے کرنے کا دعویٰ
یمن(بی بی سی)یمنی حکومت کے حامی فورسز کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کے ٹھکانوں کے خلاف 1,122 حملے کیے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حملوں میں ناشنہ بننے والے اہداف میں توپ خانے کی پوزیشنیں، راکٹ لانچنگ پلیٹ فارم اور کمانڈ مراکز شامل ہیں۔ ماجد عبداللہ نزیلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’یہ حملے جنگی طیاروں، ڈرونز، میزائلوں، راکٹوں، توپ خانے اور نشانہ بازوں کی مدد سے صعدہ، الجوف، تعز اور یمن کے ساحلی علاقوں میں کیے گئے۔‘ بیان میں یہ بپی دعویٰ کیا گیا کہ ان کارروائیوں کے دوران تقریباً 1,747 حوثی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.