اسلام آباد(بی بی سی)پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کے لیے پاکستان خکام آج سعودی عرب جائیں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی (SPDC) کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔
پاکستان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور سربراہانِ جنرل اسٹاف بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مکہ معاہدے کے فریم ورک کے تحت جاری تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی شرکت خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اس کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے اور ملک کی علاقائی سلامتی سے متعلق کوششوں کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].