دشمن نے نئی غلطی دہرائی تو ایران نئے محاذ کھولے گا اور زیادہ حیرت انگیز جواب دے گا: ایران

دشمن نے نئی غلطی دہرائی تو ایران نئے محاذ کھولے گا اور زیادہ حیرت انگیز جواب دے گا: ایران
تہران(جیو نیوز)ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ دشمن نے نئی غلطی دہرائی تو ایران نئے محاذ کھولے گا اور زیادہ حیرت انگیزجواب دے گا۔ محسن رضائی نے کہا کہ ماضی میں دشمن کو اپنی غلطیوں پر بھاری شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ ایران اب بھی پیچیدہ صورتحال سے نمٹ لے گا۔ ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا کہ مڈٹرم الیکشنز سے پہلے یا بعد اور نتائج سے قطع نظر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود ایران کیخلاف جنگ چھیڑی یا اسرائیل کی ایما پر ایسا کیا تو ایرانی فوج امریکی مفادات پر پوری طاقت سے حملہ کرے گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نئی جنگ چھیڑی گئی تو پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آجائے گا اور یہ ہر شخص کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔ ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف نے عالمی تنظیموں بلخصوص بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو بھیڑ کی کھال میں بھیڑیا قراردیتے ہوئےکہا کہ ایران کی نیوکلیئر تنصیبات کے بارے میں بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ایران ہر نوعیت کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.