میرا ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعے کا ذمہ دار ایران ہے: ٹرمپ

میرا ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعے کا ذمہ دار ایران ہے: ٹرمپ
واشنگٹن(جیو نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں جبکہ ان کا خیال ہے کہ اماراتی طیارے کے واقعہ کا ایران ذمہ دار ہے۔ صدر ٹرمپ نے برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ ائیربیس سے امریکی بمبار طیاروں کی واپسی پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص خطرہ تھا جس کے باعث ہمیں بمبار طیارے واپس بلانا پڑے۔ ٹرمپ نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار سیاسی مخالفین اور روس یوکرین جنگ کو قرار دے دیا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.