یمن(بی بی سی)یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے زیرِ استعمال ترک ساختہ بیرقدار آقنچی جاسوسی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری کے مطابق ڈرون تعز میں ’ہوسٹائل مشن‘ پر مامور تھا اور اسے ’مناسب ہتھیاروں‘ کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔
ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ حوثی فورسز نے آبنائے باب المندب کے قریب سعودی حمایت یافتہ فورسز اور ان کے اجتماعات کو بیلسٹک میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک اور میزائل حملہ کیا ہے۔ یحییٰ ساری کے مطابق اس ہفتے کے دوران ریاض کے ہوائی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا یہ تیسرا موقع ہے۔
دوسری جانب سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے میں ایک سوڈانی شہری ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حوثیوں کے دعوؤں پر سعودی عرب کی جانب سے فوری طور پر کوئی تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].