ماسکو(جیو نیوز)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیش کش کر دی۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا روسی ہم منصب پیوٹن سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ جامع اسٹریٹیجک شراکت داری معاہدے کے تحت تعاون جاری رہے گا۔
صدر پیوٹن نے دشمن کی جارحیت کے خلاف ایرانی قوم کی ثابت قدمی کو تاریخی لمحہ قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
ثالث ممالک کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ روس بھی معاملے کا سفارتی حل چاہتا ہے اور اس کیلئے کردار اور معاونت کیلئے تیارہے۔
اس سے پہلے کابینہ سے خطاب میں صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران کو ہر زاویہ سے مکمل جنگ کا سامنا ہے۔ قوم کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے مذاکرات کی کوشش کے دوران ایران مزاحمت جاری رکھے گا اور بلآخر دشمن کو مایوسی کا سامنا ہوگا۔
انہوں نے زور دیا کہ داخلی صلاحیتوں پر انحصار کیا جائے اور ایک دوسرے سے تعاون بڑھایا جائے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].