گذشتہ چند ہفتوں کے ’انتہائی سنگین‘ واقعات پر سعودی عرب کا جواب سخت ہونا چاہیے: وزیر توانائی

گذشتہ چند ہفتوں کے ’انتہائی سنگین‘ واقعات پر سعودی عرب کا جواب سخت ہونا چاہیے: وزیر توانائی
ریاض(بی بی سی)سعودی عرب کے وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں میں انتہائی سنگین واقعات پیش آئے ہیں اور ان کے ملک کا رد عمل بھی اسی قدر سخت ہونا چاہیے۔ وزیر توانائی کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمن کے حوثیوں کے حملوں کے باعث ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل آیئرپورٹ پر آپریشنز کی معطلی میں توسیع کر دی گئی ہے۔ ہفتے اور اتوار کو حوثیوں نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل آیئرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا۔ ہفتے کے روز ہونے والے حملے میں 13 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ریاض میں ورلڈ پیٹرولیم کانگریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرِ توانائی اور شاہ سلمان کے بیٹے نے مزید کہا کہ عالمی توانائی کا شعبہ ایک حقیقی امتحان سے گزر رہا ہے۔ انھوں نے نشاندہی کی کہ سعودی عرب نے بحران پیدا ہونے سے پہلے ہی توانائی کے تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ سعودی وزیرِ توانائی کے مطابق ’سب کے لیے توانائی کی فراہمی اسی صورت ممکن ہے جب سب کے لیے توانائی کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔‘

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.