واشنگٹن(بی بی سی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں یمن کے حوثیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل جان بوجھ کر تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ وہ سعودی عرب پر ہونے والے ان کے حملوں کو ’کبھی فراموش نہیں کریں گے۔‘
صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث تنازع مزید پھیل رہا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی تنبیہ صرف تین نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات تک محدود نہیں ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ ’میں انتخابات کے بعد بھی موجود رہوں گا، اور میں کبھی نہیں بھولوں گا۔‘
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں حوثیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ ’حوثی بہت بُرا رویہ اختیار کر رہے ہیں اور انھوں نے ایران کی ایما پر حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں، جبکہ گزشتہ سال یمن میں امریکی حملوں کے بعد نسبتاً سکون کا ایک دور دیکھا گیا تھا۔‘
منگل کے روز ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ ممکن ہے کہ وہ ترکی کے صدر طیب اردوغان سے سعودی مفادات کے حق میں مداخلت کرنے کی درخواست کریں۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ’میرے خیال میں صدر اردوغان وہی کریں گے جو میں ان سے کہوں گا۔‘
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].