ایران کا اپنے مطالبات تسلیم ہونے تک امریکا کیخلاف لڑائی جاری رکھنے کا اعلان

ایران کا اپنے مطالبات تسلیم ہونے تک امریکا کیخلاف لڑائی جاری رکھنے کا اعلان
تہران(جیو نیوز)ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ تہران امریکا کے ساتھ نہ تو لامتناہی جنگ چاہتا ہے اور نہ ہی طویل مذاکرات، تاہم وہ اپنے مطالبات تسلیم کرائے جانے تک لڑائی جاری رکھے گا۔ سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق، ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں قالیباف نے کہا کہ ایران پائیدار دفاعی بازدارندگی قائم کرنے کے لیے مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ دوسری جانب، سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ تمام ڈیڈ لائنز گزر چکی ہیں، جن میں ایران پر معاشی دباؤ ڈالنے کی مہم بھی شامل ہے، لیکن اس کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران بدستور قائم ہے اور کام کر رہا ہے۔ قالیباف نے طنزیہ انداز میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو فزکس کا نوبیل انعام دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.