میکرون کو کہا تھا اپنے بارڈرز بند کردو، پیرس بہت جلد مسلمانوں کا شہر بننے جارہا ہے: ٹرمپ

میکرون کو کہا تھا اپنے بارڈرز بند کردو، پیرس بہت جلد مسلمانوں کا شہر بننے جارہا ہے: ٹرمپ
واشنگٹن(جیو نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پیرس بہت جلد مسلمانوں کا شہر بننے جارہا ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ میں نے بہت پہلے فرانس کے صدر میکرون سے کہا تھا کہ آپ ایک بڑی غلطی کر رہے ہیں اور پوری دنیا سے لوگوں کو فرانس آنے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیرس بہت جلد ایک مسلم شہر بننے جا رہا ہے، میں نے میکرون سے کہا تھا کہ آپ کو اپنے بارڈرز بند کر دینے چاہئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فرانس میں پرتشدد واقعات کے دوران مظاہروں میں شامل ایک شخص ہلاک اور سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جب کہ تقریباً 1800 افراد کو گرفتار کیا گیا جاچکا ہے۔ فرانس میں پرتشدد مظاہروں کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ فرانس پر تارکین وطن نے قبضہ کرلیا ہے، فرانس کو چاہیےکہ فوری طور پر اپنی سرحدیں بند کردے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.