اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاکتیں کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کر چُکی ہے: وزارتِ صحت

اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاکتیں کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کر چُکی ہے: وزارتِ صحت
غزہ(بی بی سی)غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک 74 ہزار 494 فلسطینی ہلاک جبکہ ایک لاکھ 75 ہزار 604 زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارتِ صحت نے بدھ کو بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سات افراد کی لاشیں اور 24 زخمی لائے گئے۔ فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق وزارت نے کہا کہ اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 534 ہو گئی ہے، جبکہ اس عرصے میں پانچ ہزار 486 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ متعدد متاثرین کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں یا سڑکوں پر پڑی ہیں، جہاں تک ایمبولینسوں اور امدادی ٹیموں کی رسائی ممکن نہیں، کیونکہ یہ ٹیمیں پہلے ہی شدید دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔ وزارت کے مطابق اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ بڑے پیمانے پر مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ ضروری خدمات کا نظام بھی مفلوج ہو چکا ہے۔ وزارت نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں امدادی سامان کی بلا روک ٹوک ترسیل کی ضمانت کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی سامان اور تعمیرِ نو کے لیے ضروری مواد کی آمد پر جاری پابندی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.