ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں چار ڈرون مار گرائے گئے: سعودی فوجی اتحاد

ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں چار ڈرون مار گرائے گئے: سعودی فوجی اتحاد
ریاض(بی بی سی)سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ اس نے ریاض اور مدینہ کے مختلف علاقوں میں چار ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔ سعودی فوجی اتحاد کے مختصر بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ ڈرونز کس نے بھیجے تھے یا ان کا ہدف کیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 21 اکتوبر کو سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع ایک ہوائی اڈے اور ایک تیل کی تنصیب پر الگ الگ حملوں میں چار افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے تھے۔ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بدھ کی شب ہونے والے حملے کے حوالے سے تازہ بیان جاری کرتے ہوئے واقعے میں دو ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔ اتھارٹی کے مطابق ایک مزید ہلاکت کی تصدیق کے بعد ہلاک ہونے والے افراد میں ایک سعودی شہری اور ایک انڈین شہری شامل ہیں۔ ایک اور علیحدہ حملے میں آرامکو تیل تنصیب پر ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ اس حملے میں پاکستان شہری سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.