حکومت کا ایل پی جی کی درآمد کو مسابقت کی بنیاد پر کھولنے اور کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا اعلان

حکومت کا ایل پی جی کی درآمد کو مسابقت کی بنیاد پر کھولنے اور کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا اعلان
اسلام آباد(بی بی سی)پاکستان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں لیکوڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی درآمد کو مسابقت کی بنیاد پر کھولا جائے گا اور ایل پی جی کوٹہ سسٹم ختم کر دیا جائے گا۔ منگل کے روز وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کے روز وزیرِ اعظم نے توانائی کے معاملے پر ایک میٹنگ کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایل پی جی کی در٘اد مسابقت کی بنیاد پر کھولی جائے گی۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ ایل پی جی قیمت کے حوالے سے ملک کے مختلف شہروں سے شکایات آ رہی ہیں کہ ایل پی جی 700 سے 800 فی کلو فروخت ہو رہی ہے، جبکہ عدم دستیابی کی بھی شکایات ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ملک میں ایل پی جی کی اس وقت کل مانگ 24 لاکھ ٹن ماہانہ کے قریب ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے چھ، سات ہزار ٹن بنتی ہے۔ وزیرِ پیٹرولیم کے مطابق 2000 سے 2500 ٹن ایل پی جی مقامی طور پر پیدا کی جاتی ہے جبکہ مجموعی مانگ کا تقریبا نصف حصہ مغربی سرحد سے آتا ہے جس میں مشکلات آئی ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق اس کے علاوہ بقیہ ایل پی جی سمدر کے راستے آتی ہے۔ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ حکومت سردیوں میں گیس کی فراہمی کے لیے کام کر رہی ہے اور کوشش ہے کہ سردیوں میں کھانے میں تینوں اوقات میں صارفین کو گیس فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے توانائی کے معاملے پر ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی درآمد کو مسابقت کی بنیاد پر کھولا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کمپیٹیشن کے ذریعے باہر سے سستا سے سستا ایندھن لانے کی کوشش کی جائے گی اور عوام کو اس قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیرِ پیٹرولیم نے بتایا کہ اس کے علاوہ حکومت نے ایل پی جی کوٹے کا نظام بھی ختم کر دیا ہے۔ ’مقامی کمپنیوں کو کہا جائے گا کہ وہ پانچ یا 10 ٹن کی لاٹ بنا کر اس کی نیلامی کریں گے اور نیلامی کے ان نتائج کو شائع کیا جائے گا۔‘ ان کا کہنا ہے کہ ۔پی ایس او، سوئی سدرن اور پاکستان ایل پی جی لمیٹد کو ایل پی جی کی ’بلک‘ مقدار میں درآمد کا حکم دیا ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.