امریکا اور ایران جامع معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے: قطری وزیراعظم

امریکا اور ایران جامع معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے: قطری وزیراعظم
دوحہ(جیو نیوز)قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ امریکا، ایران جامع معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے، انہوں نے فریقین پر قابل قبول معاہدے پر اتفاق کرنے پر زور دیا۔ قطری وزیراعظم نے کہا کوئی بھی امن معاہدہ مکمل طور پر مثالی نہیں ہوگا، فریقین کسی بہترین موقع کے انتظار میں مذاکرات کو مؤخر نہیں کرسکتے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا تہران کے نمائندوں سے بات چیت کررہا ہے۔ ادھر قطر ی وزیرمملکت دفاع شیخ سعود اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانےکے طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.