قطر کی ایران امریکہ مذاکرات کی ناکامی کی خبروں کی تردید: ’ایسے بیانات کا مقصد سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے‘

قطر کی ایران امریکہ مذاکرات کی ناکامی کی خبروں کی تردید: ’ایسے بیانات کا مقصد سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے‘
دوحہ(بی بی سی)قطر نے سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے انھیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے جن میں قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سے منسوب کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکہ اور ایران کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔ قطر کے بین الاقوامی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’وزیرِ اعظم کے بیانات کو جان بوجھ کر ان عناصر نے توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے جو خطے میں جنگ اور عدم استحکام کے تسلسل سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔‘ بیان کے مطابق ’ان میں سے بہت سے دعوے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلائے جا رہے ہیں، جن کا مقصد سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانا اور کشیدگی میں مزید اضافہ کرنا ہے۔ یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔‘ بیان میں کہا گیا کہ ’قطر کے وزیرِ اعظم نے واضح کیا ہے کہ دونوں فریق اب بھی کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور قطری ثالث امریکہ اور ایران کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ جاری مذاکرات کی حمایت جاری رکھی جا سکے۔‘

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.