خالصہ ہائی اسکول سے اسپیشل ہائر سیکنڈری اسکول تک سردار گوردت سنگھ کی تعلیمی خدمات کوئٹہ کی مشترکہ تاریخ اور نسلوں کا علمی ورثہ

خالصہ ہائی اسکول سے اسپیشل ہائر سیکنڈری اسکول تک سردار گوردت سنگھ کی تعلیمی خدمات کوئٹہ کی مشترکہ تاریخ اور نسلوں کا علمی ورثہ
کسی شہر کی اصل تاریخ ان لوگوں کے کردار سے بنتی ہے جنہوں نے اپنے عہد میں علم تعلیم اور عوامی خدمت کے لیے کام کیا کوئٹہ کی تاریخ میں سردار گوردت سنگھ کا نام اسی حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے ایک ایسے دور میں جب یہ شہر اپنی نئی شہری اور انتظامی شناخت قائم کر رہا تھا انہوں نے تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا ان کی خدمات کا نمایاں حوالہ خالصہ ہائی اسکول ہے جو آج گورنمنٹ اسپیشل ہائر سیکنڈری اسکول کے نام سے اپنی تعلیمی روایت جاری رکھے ہوئے ہے یہ ادارہ محض ایک اسکول نہیں بلکہ کوئٹہ کی ایک صدی سے زیادہ پرانی تعلیمی سماجی اور مشترکہ تہذیبی تاریخ کا حصہ ہے اس کی تاریخ میں سردار گوردت سنگھ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے طلبہ محنتی اساتذہ نامور سابق طلبہ اور کئی نسلوں کی یادیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں سردار گوردت سنگھ اور ان کا تاریخی کردار دستیاب تاریخی تحریر کے مطابق سردار گوردت سنگھ بلوچستان میں ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے تھے وہ اس سے قبل انڈر سیکرٹری اور ایجنٹ ٹو گورنر جنرل و چیف کمشنر بلوچستان کے دفتر سے بھی وابستہ رہے 3 جون 1929ء کو انہیں برطانوی حکومت کی طرف سے سردار بہادر کا خطاب دیا گیا ان کا نام خالصہ ہائی اسکول کے بانیوں میں شامل ہے جو 1904ء میں کوئٹہ میں قائم ہوا کوئٹہ کی ایک سڑک بھی ان کے نام سے منصوب ہے جو آج گوردت سنگھ روڈ کہلاتی ہے اس دور کے انتظامی نظام کو سمجھنا بھی ضروری ہے برطانوی بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر انتظامی سربراہ ہونے کے ساتھ کلیکٹر کے فرائض بھی انجام دیتا تھا اسسٹنٹ کمشنر اور ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر کے اختیارات ان کی تقرری تفویض کردہ قانونی اختیارات اور انتظامی حدود کے مطابق ہوتے تھے دوسری طرف پولیٹیکل ایجنٹ کا منصب ریاست قلات اور برطانوی حکومت کے سیاسی و انتظامی تعلقات کے ایک الگ نظام سے وابستہ تھا 1907ء کا کوئٹہ پشین گزٹیئر اس زمانے کے انتظامی معاشرتی اور ریونیو نظام کو سمجھنے کا اہم سرکاری تاریخی ماخذ ہے اس میں زمینوں کے ریونیو سرکاری گرانٹس اور انتظامی اختیارات کی تفصیلات درج ہیں یہ ریکارڈ اس دور کے زمینی انتظامات کی نوعیت سمجھنے میں مدد دیتا ہے سردار گوردت سنگھ کے انتظامی عہدے اور عوامی خدمات کو سامنے رکھا جائے تو خالصہ ہائی اسکول کے قیام کے ساتھ ان سے منسوب اراضی کی تاریخی اہمیت بھی واضح ہوتی ہے اسکول انتظامیہ سے وابستہ روایت اور مقامی معلومات کے مطابق سردار گوردت سنگھ نے تقریباً 14 ایکڑ اراضی تعلیمی اور عوامی فلاح کے مقاصد کے لیے وقف کی تھی اسی وسیع احاطے میں موجودہ گورنمنٹ اسپیشل ہائی و ہائر سیکنڈری اسکول مختلف پرائمری اسکولوں اور دیگر متعلقہ اداروں کا تاریخی تعلق بیان کیا جاتا ہے یہ 14 ایکڑ اراضی سردار گوردت سنگھ کی تعلیمی خدمات اور کوئٹہ کے اجتماعی ورثے کا اہم حصہ ہے اس کی مکمل تفصیل پرانے ریونیو ریکارڈ سرکاری نقشہ جات اور محکمہ تعلیم کی ملکیتی دستاویزات میں محفوظ کی جانی چاہیے تاکہ اس تاریخی عطیے اس کے اصل مقصد اور بعد کے استعمال کا مستند ریکارڈ آنے والی نسلوں تک پہنچ سکے سردار گوردت سنگھ کی خدمات کا اعتراف ان کے تعلیمی کردار کے ساتھ اس اراضی کی تاریخ کو بھی محفوظ کرنے سے مکمل ہوگا قیامِ پاکستان سے پہلے خالصہ ہائی اسکول کوئٹہ کے نمایاں تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا تھا اس ادارے کی ایک اہم خصوصیت یہ تھی کہ یہاں صرف سکھ طلبہ ہی تعلیم حاصل نہیں کرتے تھے بلکہ ہندو اور مسلمان بچے بھی اسی درس گاہ میں پڑھتے تھے یہ اس دور کے کوئٹہ کی مشترکہ شہری زندگی کی خوب صورت مثال تھی جہاں مذہبی شناخت اپنی جگہ موجود تھی مگر تعلیم کے دروازے مختلف برادریوں کے لیے کھلے تھے اس زمانے میں کوئٹہ کے اہم تعلیمی اداروں میں خالصہ ہائی اسکول اسلامیہ اسکول اور سناتھن دھرم اسکول کا ذکر ملتا ہے ان اداروں کے درمیان تعلیمی اور کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوتے تھے خالصہ اسکول کی ہاکی فٹ بال اور والی بال کی ٹیمیں نمایاں حیثیت رکھتی تھیں مختلف اداروں کے طلبہ کے درمیان یہ مقابلے اس وقت کے تعلیمی ماحول اور صحت مند سرگرمیوں کا حصہ تھے اسکول کے ساتھ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے بھی ایک الگ ادارہ موجود تھا مقامی تاریخی معلومات کے مطابق اسکول کے سامنے گوردوارہ تھا جبکہ آج اس علاقے میں فاطمہ جناح میونسپل گرلز اسکول قائم ہے یہ مقامات کوئٹہ کے پرانے تعلیمی اور سماجی ماحول کی اہم نشانیاں ہیں خالصہ ہائی اسکول کی تاریخ کسی ایک مذہبی برادری تک محدود نہیں یہ ان تمام شہریوں کی مشترکہ تاریخ ہے جنہوں نے تعلیم کو اپنی نسلوں کی ترقی کا ذریعہ بنایا 1947ء میں برصغیر کی تقسیم کے بعد اس ادارے کی شناخت تبدیل ہوئی اور خالصہ ہائی اسکول سرکاری نظام میں گورنمنٹ اسپیشل اسکول کے نام سے آگے بڑھا وقت کے ساتھ اس کی تعلیمی حیثیت میں توسیع ہوئی اور یہ گورنمنٹ اسپیشل ہائی اسکول سے گورنمنٹ اسپیشل ہائر سیکنڈری اسکول بنا نام اور انتظامی حیثیت تبدیل ہوئی مگر ادارے کی تعلیمی روایت جاری رہی وہی احاطہ نئی نسلوں کی تربیت کا مرکز بنا رہا اس کے مختلف حصوں میں پرائمری مڈل اور ہائی سطح کی تعلیم کا انتظام رہا جبکہ بعد میں مختلف پرائمری اداروں کی الگ شناخت بھی سامنے آئی اسکول سے متعلق دستیاب تاریخی تحریر میں بتایا گیا ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد یہاں 13 ہیڈ ماسٹرز اور 15 پرنسپلز نے خدمات انجام دیں۔ چوہدری عطا محمد کو پہلا ہیڈ ماسٹر تھے ان کے بعد گل محمد جسکانی سید عون محمد گل خان اصغر علی قریشی زنیر احمد صدیقی منظور احمد انصاری عبدالفہمید خان نجیب اللہ خان ساجد علی نواب خان کھیتران جاوید اقبال ناصر اور حاجی عبدالمنان بڑیچ سمیت دیگر نام اس فہرست میں شامل ہیں اسی تحریر کے مطابق 1995ء میں ہیڈ ماسٹر کی پوسٹ اپ گریڈ کرکے پرنسپل کی گئی اور نجیب اللہ خان پہلے پرنسپل مقرر ہوئے ان کے بعد حبیب اللہ درانی حاجی سید محمد محمود خان جعفر محمد حنیف محمد رفیق محمد حسین خالد سعید بخاری اور نصیرالدین توخئی سمیت متعدد شخصیات نے اس ادارے کی سربراہی کی محمد ابراہیم رند ، حاجی محمد اسلم صاحب وئش پرنسپل کے خدمات انجام دیتے رہے محمد ابراہیم رند صاحب سیکنڈ ٹائم کے انچارج بھی رہے یہ نام محض ملازمین کی فہرست نہیں بلکہ اس تعلیمی ادارے کی انتظامی تاریخ کے اہم کردار ہیں ان کی خدمات اور ادوار کو سرکاری سروس ریکارڈ کے ذریعے مستقل طور پر محفوظ کیا جانا چاہیے 1973ء، میری طالب علمی اور یادوں کا ایک عہد اس ادارے کے ساتھ میرا تعلق صرف ایک قلم کار کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک سابق طالب علم کی حیثیت سے بھی ہے 1973ء میں جب میں یہاں تعلیم حاصل کرتا تھا تو اس وقت ادارہ گورنمنٹ اسپیشل اسکول کہلاتا تھا خالصہ ہائی اسکول کا زمانہ اس سے پہلے کا تھا اس لیے میری طالب علمی کی یادیں اسپیشل اسکول کے دور سے وابستہ ہیں اس وقت اسکول کے ایک حصے میں پرائمری کی الگ عمارت تھی جبکہ دوسری طرف چھٹی اور ساتویں جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک کی کلاسیں ہوتی تھیں میں نے یہاں ساتویں جماعت تک تعلیم حاصل کی اس کے بعد آٹھویں جماعت میں اسلامیہ اسکول منتقل ہوگیا اس زمانے کے اساتذہ کی شخصیات آج بھی میری یادداشت میں محفوظ ہیں 6th کلاس میں جناب زینت صاحب ہمارے کلاس انچارج تھے سر قدوس صاحب اورنگزیب صاحب ظاہر شاہ صاحب مشتاق صاحب شفیق صاحب مسعود صاحب ، محمد جان صاحب ، شہزادہ صاحب اور ساتویں جماعت میں امین صاحب جیسے اساتذہ سے بھی تعلیمی تعلق رہا یہ وہ اساتذہ تھے جنہوں نے اپنی محنت اور تدریس سے طلبہ کی زندگیوں پر اثر چھوڑا کسی تعلیمی ادارے کی تاریخ صرف اس کے سربراہوں سے نہیں بنتی بلکہ اس کے عام اساتذہ بھی اس تاریخ کے اصل معمار ہوتے ہیں اس دور کے ہیڈ ماسٹرز کے حوالے سے انصاری صاحب فہمید خان صاحب اور پرویز صاحب کے نام بھی میری یادداشت میں محفوظ ہیں جاوید ناصر صاحب ان کے ادوار اور باہمی ترتیب کی مزید تفصیل اسکول کے پرانے ریکارڈ میں شامل کی جانی چاہیے کسی تعلیمی ادارے کی اصل پہچان اس کے فارغ التحصیل طلبہ ہوتے ہیں خالصہ ہائی اسکول اور گورنمنٹ اسپیشل ہائر سیکنڈری اسکول کوئٹہ کی تاریخ میں ایسے متعدد نام ملتے ہیں جنہوں نے قومی اور صوبائی سطح پر مختلف شعبوں میں اپنی شناخت قائم کی اسکول سے متعلق دستیاب تحریر میں ایئر مارشل ریٹائرڈ دلاور خان ڈپٹی اسپیکر وزیر خان جوگیزئی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس منور مرزا سابق وزیراعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی سابق چیف سیکرٹری ایس آر پونی گر ریٹائرڈ بیوروکریٹ محفوظ علی خان سابق اے آئی جی پولیس ملک شہزاد احمد کاروباری شخصیت چوہدری امیر علی سابق سینیٹر محمد ظفر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر علی احمد کرد پی آئی سی آئی کے اے جی میر پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان جعفر سابق سابق پرنسپل ڈاکٹر ارباب سکندر کاسی ، سابق ڈاریکٹر جنرل فیملی پلاننگ نصیر احمد کرد ، سابق پرنسپل تعمیر نو اسکلو بڑے آغا جان ، سابق چیف سیکٹری یونس مندوخیل ، سابق ایڈشنل چیف سیکٹری نصیب اللہ خان بازئی ، چیئرمین فلم سنسر بورڈ جمال خان جوگیزئی بزرگ صحافی اور روزنامہ جنگ کے چیف رپوٹر فیاض حسن سجاد ، ماسٹر اعجاز احمد ککزئی روزنامہ جنگ کوئٹہ کی چیئرمین ایڈیٹوریل کمیٹی سید خلیل الرحمٰن اور حاجی محمد اجمل سمیت متعدد سابق طلبہ کے نام درج ہیں ان شخصیات نے عدلیہ انتظامیہ سیاست صحافت تعلیم قانون اور کاروبار سمیت مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیں ایک ہی درس گاہ سے تعلیم حاصل کرنے والے افراد کا مختلف قومی اور صوبائی ذمہ داریوں تک پہنچنا اس ادارے کی تعلیمی روایت کی اہمیت کو نمایاں کرتا ہے ان تمام شخصیات کی تعلیمی وابستگی کو انفرادی ریکارڈ سے مزید مستند بنانا بھی اس تاریخی تحقیق کا حصہ ہونا چاہیے ایک یادگار اجتماع اسکول سے میری وابستگی کا ایک اور اہم باب اولڈ اسٹوڈنٹس ڈے ہے تقریباً چوبیس سال قبل جب میں علاقے کا ناظم تھا اس ادارے میں سابق طلبہ کا ایک یادگار اجتماع منعقد کیا گیا اس تقریب کا اہتمام میرے بڑے بھائی ابراہیم رند نے کیا جو تقریباً 35 سال تک اسی اسکول کی دوسری شفٹ کے انچارج رہے اس اجتماع میں سابق پرنسپل عبداللہ جان جعفر سابق چیف سیکرٹری یونس ، علی احمد کرد ایڈووکیٹ نصیر احمد کرد ناصر خان رند نصیب اللہ خان بازئی ، محفوظ علی خان ، ڈاکٹر ارباب سکندر کاسی جیسے شخصیات شامل ہوئے ایئر کموڈور شربت علی چنگیزی اور شخصیات نے ٹیلی فون کے ذریعے بھی رابطہ کیا یاد رہے خالصہ ہائی اسکول کی تصویر سابق پاکستان فٹبالر بابل ہزارہ کے بائی اور ملک صالع محمد کاسی جن کے والد خالصہ اسکول کے فٹبال پلیر تھے نے مہیا کی تھی یہ اجتماع محض ماضی کے ساتھیوں کی ملاقات نہیں تھا بلکہ ایک ایسے ادارے سے محبت اور وابستگی کا اظہار تھا جس نے مختلف نسلوں کو تعلیم دی اور زندگی کے مختلف میدانوں میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا سابق طلبہ کی یہ شرکت اس بات کی علامت تھی کہ تعلیمی اداروں سے تعلق سند حاصل کرنے کے بعد ختم نہیں ہوتا بلکہ عمر بھر قائم رہتا ہے ایک زمانہ تھا جب ہر سال 14 اگست کو کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں یومِ آزادی کی تقریبات بڑے اہتمام سے منعقد ہوتی تھیں ان تقریبات میں گورنر بلوچستان یا وزیراعلیٰ وزیر تعلیم یا سیکرٹری تعلیم مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے تھے طلبہ تقاریر ملی نغموں قومی ترانوں اور مختلف تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیتے تھے یہ تقریبات صرف جشنِ آزادی منانے تک محدود نہیں تھیں بلکہ تعلیمی اداروں کے درمیان مثبت مقابلے طلبہ کی صلاحیتوں کے اظہار اور قومی شعور کی تربیت کا ذریعہ بھی تھیں اساتذہ اور طلبہ کے لیے یہ اعزاز کی بات ہوتی تھی کہ ان کے ادارے کی کارکردگی صوبے کی اعلیٰ قیادت کے سامنے پیش کی جاتی تھی اسکولوں کی ایسی تقریبات نے تعلیمی اداروں کو معاشرے کے مرکزی دھارے سے جوڑے رکھا یہ یادیں بھی کوئٹہ کی تعلیمی اور سماجی خدمات شامل ہیں ایک تاریخی ورثہ جسے محفوظ کرنا ضروری ہے آج گورنمنٹ اسپیشل ہائر سیکنڈری اسکول میں طلبہ کی بڑی تعداد زیرِ تعلیم ہے اس تعلیمی ادارے کی تاریخ کو مکمل کرنے کے لیے خالصہ ہائی اسکول کے قیام کا اصل ریکارڈ سردار گوردت سنگھ کی تعلیمی خدمات سے متعلق دستاویزات زمین کی الاٹمنٹ یا عطیہ نامہ پرانے نقشہ جات قیامِ پاکستان کے بعد محکمہ تعلیم کو منتقلی کے کاغذات سابق ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز کی تقرریوں کا ریکارڈ اور سابق طلبہ کی مستند فہرست ایک تاریخی آرکائیو کی صورت میں محفوظ ہونی چاہیے یہ کام صرف اسکول انتظامیہ کی ذمہ داری نہیں بلکہ محکمہ تعلیم محکمہ مال محکمہ آرکائیوز سابق طلبہ اور کوئٹہ کی تاریخی تحقیق سے وابستہ افراد کی مشترکہ کوشش سے ممکن ہے 1907ء کا Baluchistan District Gazetteer: Quetta-Pishin اس دور کے کوئٹہ کے انتظامی معاشرتی اور ریونیو حالات کو سمجھنے کے لیے ایک اہم سرکاری تاریخی ماخذ ہے اس کے ساتھ برطانوی دور کی سرکاری رپورٹس ریونیو ریکارڈ اور محکمہ تعلیم کے پرانے رجسٹر اس تحقیق کو مزید مستند بنا سکتے ہیں اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ادارے کی پوری تاریخ کو ایک مستند کتابی شکل دی جائے جس میں سردار گوردت سنگھ کی خدمات سے لے کر خالصہ ہائی اسکول اسپیشل اسکول اس کے اساتذہ سربراہان نامور طلبہ اور مختلف ادوار کی یادیں یکجا ہوں سردار گوردت سنگھ کا نام اس تاریخ میں عزت و احترام سے محفوظ ہونا چاہیے انہوں نے جس تعلیمی ادارے کے قیام میں کردار ادا کیا اس ادارے نے بعد کی نسلوں کو تعلیم دی اور مختلف مذاہب خاندانوں اور معاشرتی طبقات کے طلبہ کو ایک مشترکہ علمی روایت سے جوڑا یہ کوئٹہ کی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جس میں ایک سکھ محسن کی تعلیمی خدمات مسلمان اور ہندو طلبہ کی مشترکہ تعلیم پاکستانی دور کے اساتذہ کی محنت اور قومی زندگی میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے سابق طلبہ سب ایک ہی تاریخی سلسلے کی کڑیاں ہیں خالصہ ہائی اسکول سے اسپیشل ہائر سیکنڈری اسکول تک یہ سفر صرف ایک ادارے کی تبدیلی کا نام نہیں بلکہ کوئٹہ کی مشترکہ تہذیب علم دوستی رواداری اور اجتماعی خدمت کی ایک صدی سے زیادہ پرانی میراث ہے قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھ کر اپنی تاریخ زندہ رکھتی ہیں سردار گوردت سنگھ اور اس تاریخی درس گاہ سے وابستہ اساتذہ و طلبہ کا نام بھی اسی احترام کے ساتھ آنے والی نسلوں تک پہنچنا چاہیے

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.