نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل ریفرنڈم میں ہی ہے، رانا ثنااللہ

نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل ریفرنڈم میں ہی ہے، رانا ثنااللہ
اسلام آباد(جیو نیوز)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل ریفرنڈم میں ہی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نےکہا کہ موجودہ بحرانی کیفیت میں عوام سے رائے لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، نئے صوبوں کے معاملےکا حل ریفرنڈم میں ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل عوام کی رائے لینے میں ہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری ریفرنڈم پر خون کی ندیاں بہانے کی بات کر رہے ہیں جب کہ بعض لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ 83 فیصد عوام نئے صوبوں کے حق میں ہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.