تھوڑی دیر قبل اطلاع دی گئی کہ بشری بی بی کوگزشتہ شب اسپتال منتقل کیا گیا،بیرسٹر گوہر

تھوڑی دیر قبل اطلاع دی گئی کہ بشری بی بی کوگزشتہ شب اسپتال منتقل کیا گیا،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بیان میں کہا ہے کہ تھوڑی دیر قبل اطلاع دی گئی کہ بشری بی بی کوگزشتہ شب اسپتال منتقل کیا گیا،بشری بی بی کی آنکھوں کا علاج ہوا اور واپس اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔ میں نے اہل خانہ کی ملاقات کی درخواست کی اور اس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ہمیں عمران خان اوربشری بی بی کی صحت کو لےکر بہت تشویش ہے۔ بشری بی بی،عمران خان کو اسپتال منتقل کیاجائے اور اہلخانہ اورذاتی معالجین کی موجودگی میں علاج ہو۔ بانی اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق ” چھپاؤ اور دکھاؤ” پالیسی ختم کی جائے۔ عمران خان اور بشری بی بی کی صحت پر تشویش بڑھنے لگی ہےجس کا ازالہ کیا جانا چاہیے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.