تہران(بی بی سی) ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے میں قطر کے کردار سے متعلق خبروں پر ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مختلف ممالک نے ایران سے رابطہ کیا ہے اور کئی علاقائی ممالک کو کشیدگی میں اضافے پر شدید تحفظات ہیں۔پیر کو نیوز کانفرنس کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے میں قطر کے کردار سے متعلق خبروں پر ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مختلف ممالک نے ایران سے رابطہ کیا ہے اور کئی علاقائی ممالک کو کشیدگی میں اضافے پر شدید تحفظات ہیں۔بقائی نے کہا کہ ایران کشیدگی میں کمی کے لیے ان تمام ممالک کی کوششوں کی تعریف کرتا ہے۔ تاہم اُنھوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان باضابطہ ثالث ہے، جو اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔اُنھوں نے کہا کہ قطر سمیت دیگر ممالک جو ایران اور امریکہ دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے ہیں، جب بھی وہ ضروری سمجھتے ہیں اپنے خیالات ایرانی وزیر خارجہ کو پیش کرتے ہیں۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].