ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا مشرقی بائی پاس پر قائم منڈی کا دورہ ، صفائی کے انتظامات ودیگر سے متعلق صورتحال کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا مشرقی بائی پاس پر قائم منڈی کا دورہ ، صفائی کے انتظامات ودیگر سے متعلق صورتحال کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر ایمل خان مندوخیل اور ڈرگ کنٹرولر سرور کاکڑ نے مشرقی بائی پاس روڈ پر قائم قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی صحت، صفائی کے انتظامات اور زونوٹک بیماریوں سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر بیوپاریوں اور شہریوں کو کانگو وائرس، جلدی امراض اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے آگاہی دی گئی اور صفائی، ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی۔ اس دوران ٹیم نے منڈی کے اطراف ویٹرنری میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا، جہاں ادویات کے معیار اور قانونی تقاضوں کا جائزہ لیا گیا۔ دوران چیکنگ دو ویٹرنری اسٹورز سے سرکاری ادویات برآمد ہونے پر انہیں سیل کر دیا گیا اور متعلقہ افراد کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.