حب ریجن میں وفاقی محکموں کی بھرتیوں کے لیے انٹرویوز کا آغاز، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات مکمل

حب ریجن میں وفاقی محکموں کی بھرتیوں کے لیے انٹرویوز کا آغاز، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات مکمل
حب(خ ن)وفاقی محکموں میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں کے انٹرویوز کا آغاز آج صبح 9 بجے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر (ٹی ٹی سی) حب میں ہوگیا۔ انٹرویوز کا عمل منظم ماحول میں جاری ہے، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ حب کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسڑریشن کے جاری کردہ ٹیسٹ انٹرویوشیڈول کے مطابق آج ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز لیے جا رہے ہیں، جبکہ تمام انٹرویو پینلز فعال ہیں اور امیدواروں کے انٹرویوز کا عمل تسلی بخش منظم انداز میں جاری ہے۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادرخان اوروزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی خصوصی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امیدواروں اور انٹرویو پینلز کی سہولت کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام پینلز کو ضروری فرنیچر، نشستوں، لیپ ٹاپس، معاون عملے اور کلریکل اسٹاف سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ انٹرویوز کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر حب خود انٹرویو کے عمل کی نگرانی اور مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ بھرتیوں کے تمام مراحل میں شفافیت، میرٹ اور انتظامی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔ امیدواروں اور انٹرویو ٹیموں کی حفاظت کے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ حب ریجن میں امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول کے مطابق22 نومبر 2026: ضلع خضدارکے نوجوانوں کے انٹرویوٹیسٹ منعقد ہورہے ہیں جبکہ23 نومبرکوحب اور وڈھ- 24 نومبرکوضلع لسبیلہ-25 نومبرکو ضلع آواران کے امیدواروں کے ٹیسٹ انٹرویوزہونگے ضلعی انتظامیہ حب کے مطابق بھرتیوں کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ امیدواروں کو یکساں مواقع اور سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.