وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات صوبائی حکومت کی انسدادِ منشیات پالیسی، اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات بلوچستان (سائوتھ زون)محمد زمان کی موثر نگرانی اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کے تحت محکمہ ایکسائز اینٹی نارکوٹکس فورس نے پاک بحریہ کے تعاون سے ضلع حب کے ساحلی علاقے گڈانی میں ایک کامیاب مشترکہ انٹیلی جنس بنیاد کارروائی کرتے ہوئے شراب اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے مطابق اس کارروائی کے دوران 3,717 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ ضبط شدہ سامان کے حوالے سے قانونی و تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل محمد زمان نے کہا کہ یہ کامیابی محکمہ ایکسائز ساتھ زون کی حالیہ مسلسل، موثر اور نتیجہ خیز کارروائیوں کا تسلسل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ دنوں بھی محکمہ ایکسائز نے پاک بحریہ کے تعاون سے 425 کلوگرام آئس، 20 کلوگرام چرس اور 5,076 بوتلیں غیر ملکی شراب و بیئر برآمد کر کے تقریبا 31 ارب روپے مالیت کی منشیات اور ممنوعہ اشیا ضبط کی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی محکمہ ایکسائز نے تین ماہ کے دوران 25 ارب روپے مالیت کی منشیات ضبط کیں اور 10 ہزار سے زائد شراب و بیئر کی بوتلیں قبضے میں لے کر بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورکس کو شدید مالی نقصان پہنچایا۔ڈی جی ایکسائز نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز بلوچستان نہ صرف منشیات اور شراب اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ پوست (Poppy) کی کاشت کے خاتمے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان، ٹیکس نیٹ کے فروغ اور حکومتی محصولات میں اضافے کے لیے بھی مثر اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکریٹری بلوچستان اور سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات بلوچستان، جناب ظفر علی بخاری کی انتھک کاوشوں، خصوصی ہدایات اور موثر حکمتِ عملی کی روشنی میں بلوچستان کو منشیات سے پاک بنانے، قومی سرحدوں کے تحفظ، نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر قومی اداروں کے ساتھ مل کر بلاامتیاز، بھرپور اور مثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].