*بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 14 اور 15 دسمبر کے دوران موسلادھار بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی*
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 14 اور 15 دسمبر کے دوران موسلادھار بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کوئٹہ سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی موجود ہے، جس سے سردی میں اضافہ متوقع ہے۔
موسمی ماہرین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ شدید سردی اور موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر احتیاط برتی جائے۔
علاقائی انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب اور برف باری کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
Comments 2