بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، سلطان گولڈن روشن مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، سلطان گولڈن روشن مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، سلطان گولڈن روشن مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور صوبائی حکومت ان صلاحیتوں کو قومی اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں "سلطان گولڈن گنیز ریکارڈ اٹمپٹ ایونٹ 2025" کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سلطان گولڈن نے گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے جو صوبے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے سلطان گولڈن کی غیر معمولی محنت، لگن اور عزم کو سراہتے ہوئے ان کے لیے پانچ کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کیا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا ٹیلنٹ صرف مواقع کا منتظر ہے اور حکومت ایسے تمام باصلاحیت نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے تمام کھلاڑیوں اور نوجوان ٹیلنٹ کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ عالمی سطح پر ملک و صوبے کی نمائندگی کر سکیں انہوں نے سلطان گولڈن کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.