پشتونخواملی عوامی پارٹی کا شہر میں دفعہ144کے نفاذ پر دکھ وافسوس کااظہار
پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں صوبائی حکومت کی جانب سے کوئٹہ شہر میں دفعہ 144نافذ کرنے کے اقدام پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر آئینی ، غیر جمہوری عمل قرار دیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے اور 28دسمبر کو انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی جسے حکومت بارہا بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ملتوی کرنے میں تلی ہوئی ہے اور دوسری جانب سیاسی جمہوری پارٹیوں ، سماجی رہنمائوں ، کارکنوں اور شہریوں کو انتخابی مہم میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ شہرمیں خوف وہراس کا سماء قائم کرنا اور دفعہ 144نافذ کرنافارم47کی حکومت دراصل اپنی شکست واضح دیکھ رہی ہے ۔جمہوری رائے دہی پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 8فروری 2024کے انتخابات میں جس طرح عوام کی حقیقی نمائندوں سے نشستیں چھینی گئی اور زر وزور کی بنیادپر عوام کے ووٹ کی تقدس کو پائمال کرتے ہوئے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا اور اس کے نتیجے میں جو فارم47کی حکومت مسلط کی گئی یہی حکومت ایک بار پھر فارم47اور سیاسی انجینئرنگ کے ت
Comments 0