دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اور سیکورٹی فورسز متحد ہیں، امن و استحکام ہماری اولین ترجیح ہے: میر سلیم احمد کھوسہ

دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اور سیکورٹی فورسز متحد ہیں، امن و استحکام ہماری اولین ترجیح ہے: میر سلیم احمد کھوسہ
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز ملک و قوم کے دفاع اور حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم رکھتی ہیں، جبکہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشنز جاری ہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمدہونگے ،وہ دن دور نہیں جب ہمارا صوبہ امن کا گہوارہ ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے ۔میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور بہادر فورسز نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد، عوامی تعاون اور سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں دشمن کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ ناکام بنائیں گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں امن کا قیام ترقی، خوشحالی اور پائیدار استحکام کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت، عوام اور سیکورٹی فورسز ایک صفحے پر ہیں اور امن، استحکام اور ترقی کا سفر فورسز کی عظیم قربانیوں کا مرہونِ منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے محافظوں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔ سیکورٹی فورسز ملک و قوم کے دفاع اور حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم رکھتی ہیں، جبکہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشنز جاری ہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمدہونگے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.